
عالمی شہرت یافتہ پنجابی فلم ”چل میرا پُت 4‘‘سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار،وفاقی سنسر بورڈ کا گرین سگنل مل گیا، یکم اگست کو پاکستان اور دنیا بھر کے سینماؤں میں بیک وقت ریلیز ہوگی۔
پنجابی کامیڈی اور معیاری فلموں کے شائقین کیلئے اچھی خبر،بین الاقوامی شہرت یافتہ پنجابی مزاحیہ فلم ”چل میرا پُت 4‘‘نے وفاقی سنسر بورڈ کی منظوری حاصل کرلی ہے، جو پاکستانی سینماؤں میں اس فلم کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور جمعہ یکم اگست کو ”چل میرا پُت 4‘‘لاہوراورکراچی سمیت ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔
”چل میرا پُت 4‘‘سیریز پنجابی تارکین وطن کی زندگیوں کی دل کو چھو لینے والی عکاسی کے باعث سینما ورلڈ میں ایک بین الاقوامی برینڈ کا درجہ رکھتی ہے جو مختلف ثقافتوں، روایات، مذاہب اور مشترکہ انسانیت کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کا ذریعہ بھی بنی ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق ”چل میرا پُت 4‘‘انٹرنیشنل برینڈکی نئی پیشکش ہے جو پاکستان میں بزنس کانیا ریکارڈ قائم کرنے کا پورا پوٹینشل رکھتی ہے۔
جنجوت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ”چل میرا پُت 4‘‘اپنی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح طنزو مزاح اور معیاری تفریح سے بھرپور ہے اور مکمل فیملی تفریح کا جادو ایک بار پھر لوٹائے گی۔
ہدایت کارجنجوت سنگھ نے کہاکہ ’’ہم بے حد خوش ہیں کہ‘‘’’چل میرا پُت 4‘‘ نے وفاقی سنسر بورڈ سے منظوری حاصل کرلی ہے اور اب یہ فلم عالمی ریلیز کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم ہنسی اور جذبے کے ذریعے سرحدوں کے پار لوگوں کو جوڑنے کی روایت کو آگے بڑھاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں بھارت اور پاکستان کے مشہور اداکار امرندر گل،سِمی چہل،افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی، اکرم اُداس،ظفری خان، گرشبّد، ہر دیپ گل،جسوِندر بھلّا،سیما کوشل شامل ہیں، جو اس فلمی سلسلے کی سرحد پار تعاون کی روایت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
فلمی حلقوں کے مطابق ”چل میرا پُت“ سیریز کی مخصوص مزاحیہ صورتحال، ثقافتی باریکیوں اور جذباتی گہرائی کی وہی دلکش جھلک دیکھنے کو ملے گی جس نے اس سلسلے کو دنیا بھر کے ناظرین کا پسندیدہ بنا دیا ہے۔
سینئراداکار عاصم بخاری کو دل کامرض لاحق
جولائی 26, 2025ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
جولائی 25, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | 31 |