پنجاب اسمبلی:اراکین اوروزراکی تنخواہوں میں اضافہ

0
4

پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی 2024ء کا بل پاس ہونے کے بعد کس کی کتنی تنخواہ کردی گئی۔تفصیلات سامنےآگئیں۔
پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپے سے بڑھاکر 4لاکھ روپے کردی گئی جبکہ پنجاب اسمبلی میں وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9لاکھ 60 ہزار روپے کردی گئی۔اسی طرح سپیکرپنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے 9لاکھ 50ہزارروپے کردی گئی اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے بڑھا کر 7لاکھ 75ہزار روپے کردی گئی۔
پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 83ہزارروپےسے بڑھاکر4لاکھ 51ہزار روپے کردی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھاکر 6لاکھ 65 ہزار روپے کر دی گئی،وزیر اعلیٰ کے سپشل اسسٹنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی۔

Leave a reply