پنجاب اسمبلی میں 366 مخصوص نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی

0
150

پاکستان ٹوڈے: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں 366 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن۔

مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے 139 نشستیں جیتیں، 21 آزاد شامل ہوئے، خواتین کی 57 اقلیتوں کی 7 نشستیں ملیں

سنی اتحاد کونسل کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 106 ہے ، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں جیتیں، 1 آزاد شامل ہوا، خواتین کی 4، اقلیتوں کی 1 نشست ملی، ق لیگ کے ارکان کی تعداد 11۔۔۔ 8 نشستیں جیتیں، 3 خواتین کی نشستیں ملیں، آئی پی پی کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 6۔۔۔ 1 نشست جیتی، 3 آزاد شامل ہوئے، خواتین کی دو نشستیں ملیں

ٹی ایل پی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم کی پنجاب اسمبلی میں ایک ایک نشست ، پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں الیکشن نہیں ہوا، 4 حلقوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے روک رکھے ہیں۔

Leave a reply