پنجاب اسمبلی کااجلاس آج ہوگا

0
78

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوگا

پنجاب اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیاجائے گا،اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں توجہ دلائو نوٹسز بھی پیش کئے جائیں گے۔

حکومتی بزنس میں دی پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023ء اور دی پنجاب پرائس کنٹرول ایسینشل کموڈیٹیز آرڈیننس 2023ء بھی پیش کیاجائےگا۔ اجلاس میں سپیشل آڈٹ رپورٹ ایل ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم سمیت 20آڈٹ رپورٹ پیش کی جائیں گی۔

Leave a reply