پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے بارش کا امکان، سلسلہ کب تک رہے گا؟

0
7

پنجاب اورخیبر پختونخوامیں آج سے بارش کا امکان،بارشوں کا یہ سلسلہ کب تک رہے گا؟محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ملک بھرمیں موسم خشک اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں مطلع ابرآلود،تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،خیبرپختونخواکےبیشترعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش،پہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع ہے،چترال،دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے، راولپنڈی،اٹک،جہلم ،چکوال،منڈی بہاؤالدین اورلاہورمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات اورگردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ بارش اورہلکی برفباری کاامکان ہے جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے،چاغی،کوئٹہ،ژوب،موسیٰ خیل اورگردونواح میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اےنےپنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارشوں جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ۔
کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں ،جبکہ سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

Leave a reply