پنجاب بھرمیں 3دن کیلئے دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری

0
20

پنجاب حکومت نےصوبےبھرمیں 3دن کےلئے دفعہ144نافذ کردی ،جلسے، جلوس ،ریلیوں اوردھرنوں پرپابندی ہوگی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،جس کےمطابق صوبےبھرمیں دفعہ 144کانفاذ ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا ۔5یا5سے زائدافراد کے اکٹھے ہونےپرپابندی ہوگی،ہرقسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہےکہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔

Leave a reply