پنجاب بھر میں نویں روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال

0
100

محکمہ صحت کے احکامات کے باوجود لاہور کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز آج نویں روز بھی مکمل بحال نہ ہو ہوسکیں۔ او پی ڈیز تو پولیس نے کھلوا دیں مگر ڈاکٹرز نہ پہنچے۔ مریض چیک اپ کے بغیر ہی لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔

لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں جنرل ہسپتال، میو ہسپتال، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال،گنگارام ہسپتال،پی آئی سی، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن سمیت دیگر ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ساہیوال واقعہ پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال کر دی، ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ان ڈور اور آوٹ ڈور سروس معطل رہی،او پی ڈی سمیت دیگر وارڈ بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹرکی گرفتاری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ہسپتالوں میں سیکورٹی کے بل کو فوری طور پر منظور کرایا جائے،ڈاکٹرز کی گرفتاری کے معاملے میں مکمل انکوائری کی جائے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز اور نرسسز کو فوری بحال کیا جائے، وزیراعلی ٰ پنجاب اور ہیلتھ سیکرٹری معاملے پر معافی مانگیں۔

مطالبات کی منظوری تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصل آباد میں بھی ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے معاملے پر ڈاکٹرز نے سرکاری سپتالوں میں ہڑتال کر دی، ڈاکٹرز نے الائیڈ ہسپتال ون، ٹو، جنرل ہسپتال سمن آباد ، غلام محمد آباد میں آوٹ ڈور وارڈز بند کر دیئے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری پر لاہور کے تمام سرکاری سپتالوں کی او پی ڈیز میں عملےنے ہڑتال کر دی،لاہور جنرل ہسپتال، میوہسپتال کی او پی ڈیز بند رہی، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال، گنگارام ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بھی بند رہے۔

وفاقی حکومت کے ہسپتال شیخ زید کی او پی ڈی میں بھی ہڑتال رہی،پی آئی سی، لیڈی ولنگڈن، لیڈی ایچی سن ہسپتال میں بھی کام بند رہا،صدر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے معافی مانگنے تک او پی ڈیز بند رہیں گی، مریم نواز نے پرنسپل سمیت سنئیر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگوائی، مریم نواز نے پوری ڈاکٹرز کمیونٹی کی بے عزتی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیچنگ ہسپتال میں پہنچ کر آتشزدگی کے باعث جانبحق ہونے والے 10 بچوں کی انکوائری رپورٹ کو مسترد کرکے خود انکوائری کی تھی ،انکوائری کے بعد مریم نواز نے ایم ایس پرنسپل میڈیکل کالج اور ڈاکٹرز کو ڈس مس فرام سروس اور گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔

Leave a reply