پنجاب بھر کے سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقات کار جاری

0
4

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے تدریسی اوقات کار کا اعلان کر دیا۔
یہ اوقات کار 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہیں گےاوراس اقدام کا مقصد طلبہ کو سرد موسم کی شدت سے محفوظ رکھنا اور تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔نئے تدریسی اوقات کے مطابق لڑکوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک، جبکہ جمعہ کو سکول 12:30 پر چھٹی کر دیں گے۔
لڑکیوں کے سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو 12:15 بجے چھٹی ہو گی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں لڑکوں کی پہلی شفٹ پیر تا جمعرات صبح 8:45 بجے سے 12:45 بجے تک جبکہ جمعہ کو یہ شفٹ 12:30 پر ختم ہو گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک اور جمعہ کو 2:00 بجے شروع ہو کر 5:00 بجے ختم ہو گی۔ڈبل شفٹ سکولوں میں لڑکیوں کی پہلی شفٹ پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک اور جمعہ کو 12:15 بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری شفٹ پیر سے جمعرات تک 12:45 بجے سے 4:45 بجے تک اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 بجے تک ہو گی۔

Leave a reply