پنجاب :تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ

0
7

تعلیم کے فروغ کاسلسلہ ، ٹینٹ سکولز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ سکولزقائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 60 ہزارسے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوا ہے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سکول عمارات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندرتمام سکولوں کوبحال کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، تاہم بچوں کے تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم کرنے کیلئے صوبے بھرمیں تین شفٹوں میں عارضی سکولز چلائے جا رہے ہیں، تاکہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔
رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ ٹینٹ سکولزآئندہ ہفتے سے کام شروع کردیں گے اوران میں بنیادی تعلیمی سہولیات، سٹیشنری اور فرنیچربھی فراہم کیا جائے گا، حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔

Leave a reply