پنجاب حکومت نےعوام کوبجلی پرکتناریلیف دیا؟تفصیلات جاری

0
49

پنجاب حکومت نےعوام کوبجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں،سینئروزیرمریم اورنگزیب نےکہاکہ الحمدللہ لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا ۔
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ 201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں14 روپے فی یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنا شروع ہوگیاہے،الحمدللہ لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی پانچ بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیاگیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا ۔
گفتگوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کا ناممکن کام ممکن کردکھایا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کا ساتھ دے کر ثابت کیا کہ دل میں احساس ہو تو عمل میں اس کی جھلک ضرور نظر آتی ہے، عوام کو مزید ریلیف دیں گے، ہر ناممکن کو ممکن کر دکھانا، ہمیشہ وعدہ نبھانا ہی نوازشریف کی روایت ہے، نواز شریف کے دور کی سستی روٹی، بجلی کو عمران خان نے مہنگا کیا،ہم پھر اسے واپس سستا کر رہے ہیں مہنگائی پر قوم کا مجرم عمران خان ہے جو مہنگائی واپس لایا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ نواز شریف نے آئی ایم کو خدا حافظ کہا، آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت عمران خان کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی،وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کی خدمت کی ایک نئی تاریخ بنا رہی ہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا، بہترین خدمت کا نظام لانا اور صوبے کو دنیا میں ترقی کی مثال بنانا مریم نوازکا مشن ہے پانچوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا ،ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا ،فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا ،گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا، اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ہے ،شمسی توانائی کے ذریعے عوام کو مستقل ریلیف دینے کا اگلا مرحلہ جلد شروع کریں گے، اِن شاءاللہ صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے،201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ 16 اگست کو پنجاب کے عوام کے لئے بجلی بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیاتھا۔ پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Leave a reply