پنجاب حکومت نےپتنگ بازی کی اجازت کاقانون جاری کردیا

0
8

پتنگ بازی و پتنگ سازی کیلئے پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا۔
پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط ہو گی، پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پتنگ باز تنظیموں کیلئے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی، رجسٹریشن کروانے کے بعد پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہوگا، 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔سابق آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو درست قرار دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو اختیار ہو گا کہ وہ مخصوص مقامات، مخصوص دنوں اور مقررہ وقت پر پتنگ بازی کی اجازت دے سکیں۔ ڈی سیز غیر محدود پیمانے پر پتنگ بازی کی اجازت خطرناک مواد کے استعمال سے مشروط کریں گے، پولیس کو سرچ اور گرفتاری کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ پولیس کو ممنوعہ سامان قبضے میں لینے کا اختیار بھی ہو گا۔

واضح رہےکہ لاہورمیں عرصہ 25سال بعدبسنت کی بہارہوگی،جس میں آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کی برسات ہوگی۔

Leave a reply