پنجاب حکومت پہلےسےآبادزمینوں کوبنجرکرنےجارہی ہے،چودھری منظور

0
26

رہنماپیپلزپارٹی چودھری منظورحسین نےکہاہےکہ پنجاب حکومت پہلےسےآبادزمینوں کوبنجرکرنےجارہی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے چودھری منظورحسین کاکہناتھاکہ پانی پربھارت پاکستان کےدرمیان مسئلہ ہے،کیاکسانوں کوزمینیں 90دن کیلئےدی جارہی ہیں، باقی 9ماہ کیاکرینگے،پنجاب حکومت کی طرف سےکہاجارہاہےکہ ہم 14ڈی کو بحال کررہے ہیں،ہرصوبےکاحق ہےوہ اپناپانی جسےدینا چاہے دے سکتا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آپ پہلےکہہ رہےتھےکہ یہ سیلاب کےدنوں میں ہوگا، پاکستان میں پانی کےسسٹم میں20فیصدکی کمی آچکی ہے،30ملین ایکڑفٹ پانی سسٹم سےہی غائب ہوگیااب مزیدکمی آرہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سےسوال ہےکونسی نہربندکرکےاس نہرکوپانی دینگے،پنجاب حکومت باکمال لوگ ہیں، جوریورس انجینئرنگ کررہےہیں۔
رہنماپیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ ہمیشہ سےنظام چلتاآرہاہےنالے،ڈرینج نیچےسے اوپرکوبنائی جاتی ہے،سسٹم تبدیل کرکےاب جہاں سےپانی نکالیں گے40سے 50فیصدضائع ہوگا،کارپوریٹ فارمنگ کےفروغ کےلئے پنجاب میں چھوٹے کسانوں کوقتل کیاجارہاہے،یہ جہاں سےپانی روکیں گےہم وہاں کسانوں کےساتھ کھڑے ہونگے،ارساقوانین کےمطابق پانی پراختلاف ہوتوسی سی آئی میں معاملہ جائیگا۔
چودھری منظورحسین کامزیدکہناتھاکہ ہرصوبےکاحق ہےکہ اپنےحصےکاپانی جہاں دیناچاہےدے سکتے ہیں،وزیراعظم نےسندھ سمیت دیگرصوبوں کوخط لکھامگرسی سی آئی اجلاس نہیں بلایاجارہا،دل میں چورنہیں تومشترکہ مفادات کونسل کااجلاس کیوں نہیں بلایاجارہا،پنجاب حکومت پہلےسےآبادزمینوں کوبنجرکرنےجارہی ہے،پنجاب حکومت توسسٹم کےبرعکس چولستان میں نہربنارہی ہے،آپ نےاس نہرکو4ہزارکیوسک سےزائدپانی دیناہے۔

Leave a reply