پنجاب حکومت کاآئندہ سال گندم کی خریداری کاجامع پلان تیارکرنےکافیصلہ

0
7

پنجاب حکومت نےآئندہ سال گندم کی خریداری کاجامع پلان تیارکرنےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت گندم سےمتعلق اجلاس منعقدہواجس میں محکمہ زراعت نےگندم کی کاشت کےحوالےسےتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو بریفنگ د ی گئی کےآئندہ سال گندم کی خریداری کاجامع پلان تیار کیا جائےگا،پنجاب میں گندم کی کمی نہیں،وافرذخائرموجودہیں۔
کاشتکاروں سےگندم کی فصل 3500روپےفی من خریدنےکامعاہدہ طے پایا، معاہدہ پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹرکےدرمیان طےپایا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہناتھاکہ کاشتکار ہمارےبھائی ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارگندم کےکاشتکاروں کوایک ہزارمفت ٹریکٹرفراہم کئے گئے ،کسان کارڈکےذریعےگندم کےکاشتکاروں کواربوں کی زرعی مراعات دی گئیں۔پنجاب میں ہرقسم کی کھادکنٹرول ریٹ پرموجودہے۔

Leave a reply