پنجاب حکومت کااحسن اقدام:مزدوروں کیلئےکم ازکم اجرت 40ہزارمقررکردی

0
15

پنجاب حکومت کااحسن اقدام،فیکٹری ورکرز اورمزدوروں کےلئےکم ازکم اجرت 40ہزارمقررکردی۔
پنجاب حکومت نے بجٹ 2025-26 اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔گزشتہ برس کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے تھی۔40ہزار کم از کم اجرات مہنگائی کے تناظر میں ملازمین اور مزدور طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کے صوبائی ملازمین تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔

Leave a reply