لاہور: پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ برائے 25-2024 میں سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
جمعرات کو وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 5 ہزار 446 ارب کا صوبائی بجٹ پیش کیا جسے ٹیکس فری قرار دیا گیا ہے۔
جس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، 9 ارب 50 کروڑ لاگت سے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مکمل سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ سولر سسٹم لگانے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت دے گی، 10 ارب کی لاگت سے اپنی چھت اپنا گھر کے تحت غریبوں کو گھر دے رہے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈیری فارمنگ کیلیے آسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، 8 ارب کی لاگت سے ماڈل فش مارکیٹ کا قیام کیا جائے گا، 80 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ایس ٹی جی پروگرام کا آغاز ہوگا۔
علاوہ ازیں 9 ارب روپے کی لاگت سے چیف منسٹر سولرائزیشن آف ایگری کلچر ٹیوب ویلز پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔