پنجاب میں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 12خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیئے۔
شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات 21 اپریل2024 کو منعقد ہونگے۔ امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 16 مارچ 2024 سے 18 مارچ 2024 تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کراسکتے ہیں۔
18 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی, کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ 2024 تک ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک جمع کی جاسکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے۔
30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔