پنجاب میں ملکی تاریخ کابدترین سیلاب آیادوسرے صوبوں نےسیاست کی،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب میں ملکی تاریخ کابدترین سیلاب آیادوسرے صوبوں نے سیاست کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاچکوال میں ہونہاراسکالرشپ اورلیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سےخطاب کے دوران کہناتھاکہ پنجاب میں تین دریاؤں نےتباہی مچائی ،ملکی تاریخ کابدترین سیلاب آیا۔مگرافسوس اس بات پرہےکہ دوسرے صوبوں نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سب کومعلوم ہوناچاہیےکہ پنجاب کےوزراسیلاب متاثرین کےساتھ موجودرہے۔وزیروں کاکام اے سی والے کمروں اور گاڑیوں میں گھومنا نہیں ہے، جن کو سڑکیں ، لیپ ٹاپ اور مفت دوائی نہیں ملتی انہیں حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے۔