
پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزنےمیٹرک کےسال2025کےنتائج کااعلان کردیا۔
لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونےوالےمیٹرک کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیاتھا،جس میں سے ایک لاکھ 65 ہزار 312 امیدوارکامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔
لاہوربورڈکے سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد اور آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔
فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔فیصل آباد میں میٹرک کےسالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
ڈیرہ غازی خان میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 74 ہزار 180 امیدوار پاس ہوئے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
اس کے علاوہ سرگودھا میں 93 ہزار 582 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب رہے، یوں طالب علموں کی کامیابی کا تناسب 73 فیصد رہا۔
ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھی میٹرک نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 2 طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 91 ہزار 289 طلبہ کامیاب ہوئے۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 58 ہزار 863 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 70.58 فیصد رہا۔
گوجرنوالہ کے میٹرک امتحانات میں پہلی تین پوزیشنیں 19 طلبہ وطالبات نے حاصل کر کے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 19 پوزیشنز میں سے 12 پوزیشنز طالبات نے حاصل کر کے میدان مارلیا جبکہ 7 پوزیشنز پر بوائز نے اپنا قبضہ جمایا۔
کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ کے مطابق 3 امیدواروں شفایت رسول، علیشہ زیب اور فاطمہ شیراز نے 1200 سے میں 1187 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد موہد، محمد عبداللہ نے 1186 نمبر لیکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن سمیٹی، جبکہ پانچ امیدواروں نے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گاڑی سمیت سیلابی ریلےمیں بہنےوالےباپ ،بیٹی کی لاشیں مل گئیں
جولائی 24, 2025پی ڈی ایم اےنےمون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی
جولائی 24, 2025لاہور میں اب الیکٹرک بسوں کے بعد الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
جولائی 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سورج آگ بگولا ہو گیا، بتدریج گرمی بڑھنے کی پیشگوئی
مئی 17, 2025 -
شام کی عبوری حکومت کابڑافیصلہ،سرکاری ملازمین کی موجیں
جنوری 6, 2025 -
پی ٹی آئی کامیانوالی میں جلسہ کرنےکااعلان
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔