پنجاب میں ڈینگی بےقابو،2مریض رپورٹ

0
55

لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی کیسزاورلاروامیں اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں ڈینگی کے 2 کفنرم کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کےمطابق دونوں کنفرم مریض عزیزبھٹی ٹاؤن سےہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 632 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔ حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔شہر میں ڈینگی سرویلنس شدید متاثرشہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 12مریض زیر علاج ہیں، شہر میں ڈینگی مریضوں کیلئے 1044 بیڈز مختص کیے گئے ہیں ،تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے کے برابرہے، مون سون سے پہلے ڈینگی سرویلنس اور لاروا کو تلف کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی وائرس بڑھنے سے ڈینگی مریضوں میں پیچیدگیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
صوبائی وزیر پرائمری سکینڈری خواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس کو تیز کیا جا رہا ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی ای او ہیلتھ کو الرٹ کر دیا گیا ہے،لاہور میں ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں جن پر مکمل فوکس کروایا جائے گا۔ شہریوں کو چاہیے کہ ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد کرے اور نہ کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
خواجہ عمران نذیرکامزیدکہناتھاکہ وارننگ کے بعد بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ رواں سال ڈینگی لاروا کی افزائش کو بڑھنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں۔

 

Leave a reply