لاہور:(پاکستان ٹوڈے) 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان: ترجمان پی ڈی ایم اے
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو جائے گا۔ 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔
مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔ حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ کسان گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ موسم کی نئی صورتحال سے بھی صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیاہے ۔ ریسکیو ادارے ، ضلعی انتظامیہ کے لئے اگلے دس دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو ہدایت
شہریوں سے گزارش طوفان میں بجلی کے کھمبوں سے دوررہیں ۔ ایمرجنسی میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورمیں دفعہ 144نافذ:نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 3, 2024 -
خر ٹائروں کی سطح پر لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟
مئی 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔