پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

0
4

تعلیم کے فروغ کا جدید انداز،ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ،پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
ایکس اکائونٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لکھا ہے کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبا آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنے سکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔
پورٹل اب کھلا ہے ، براہِ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں، اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔

Leave a reply