
پنجاب کےآئندہ مالی سال کے1200ارب روپےکےترقیاتی بجٹ کاڈرافٹ تیارکرلیاگیا۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کےمطابق 2750ترقیاتی سکیموں کےلئے1076ارب روپےمقامی سطح سےحاصل ہوں گے،ترقیاتی سکیموں کےلئے124ارب 30کروڑروپےغیرملکی فنڈنگ سےآئیں گے،1412جاری ترقیاتی سکیموں کےلئے536ارب روپےرکھےگئےہیں،آئندہ مالی سال کےبجٹ میں 1353نئی ترقیاتی سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کاکہناہےکہ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے457ارب رکھنےکی تجویز،32پرانےترقیاتی پروگراموں کےلئے 207ارب روپےکابجٹ تجویزکیاگیاہے،وزیراعلیٰ لوکل روڈپروگرام بلاک کےلئے100ارب روپےرکھنےکی تجویز،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں کی سولرپرمنتقلی کےلئےایک ارب روپےرکھنےکی تجویز،گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکولوں کوشمسی توانائی پرمنتقلی کیلئے75کروڑرکھنےکی تجویزہے۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کامزیدکہناہےکہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کےلئے4ارب 34کروڑ71لاکھ روپےرکھنےکی تجویز،8اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب سکولز خوراک پروگرام کےلئے9ارب روپےرکھنےکی تجوبز،وزیراعلیٰ ٹریکٹرپروگرام کےلئے10ارب روپےرکھنےکی تجویز،لاہورمیں زراعت ہاؤس کی تعمیرومرمت کےلئے75کروڑروپےرکھنےکی تجویز،پنجاب میں آم کی پیداوار بڑھانے کے لئے3سالہ پروگرام لانےکافیصلہ کیاگیا،آم کی پیداواربڑھانےکےلئے سالانہ 75کروڑروپےرکھنےکی تجویز دی گئی۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کےمطابق پنجاب کلین ایئرپروگرام کےلئےسالانہ 50کروڑروپےرکھنےکی تجویز،پنجاب گرین ٹریکٹرپروگرام فیزٹو کیلئے ساڑھے 5ارب روپےرکھنےکی تجویز،پنجاب حکومت کاٹریڈاینڈانویسٹمنٹ ہاؤس پنجاب قائم کرنےکافیصلہ ،ٹریڈاینڈانویسٹمنٹ پنجاب کےلئے50 کروڑروپے رکھنے کی تجویز،وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس کےلئے89ارب روپےرکھنےکی تجویز،پنجاب بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹرزکادائرہ کاروسیع کرنےکیلئے 75کروڑ روپےکی تجویز،پنجاب کےسرکاری کالجزمیں سولرسسٹم کےلئے3ارب روپے رکھنےکی تجویزدی گئی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔