پنجاب کےبعدقومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ

0
20

پنجاب کےبعداراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی سےاراکین کی تنخواہوں میں اضافےکابل منظورکروایاجائیگا،اراکین قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ1لاکھ68ہزارکےلگ بھگ ہے،قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں200فیصدتک اضافےکی تجویزہے،تنخواہوں میں اضافےکابل قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری کےلئے مشاورت کرلی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ تمام اتحادی اوراپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانےکےحق میں ہیں،وزرااورمشیران کی تنخواہوں میں بھی اضافےکی تجویززیر غور ہے ،سپیکر قومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کی تنخواہ15 لاکھ کرنےکی تجویزہے،حکومتی اوراپوزیشن ارکان میں تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اتفاق ہے۔

Leave a reply