پنجاب کےعوام کی زندگیوں میں آسانیاں اوربہتری لاناہی میراخواب ہے،مریم نواز

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  پنجاب کےعوام کی زندگیوں میں آسانیاں اوربہتری لاناہی میراخواب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےفیصل آبادڈویژن کےارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں سیاسی اموراورصوبےبھرمیں جاری ترقیاتی کاموں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نےوزیراعلیٰ کوصوبےمیں ریکارڈترقیاتی کام شروع کروانےپرشکریہ اداکیا۔ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اورپنجاب کی تاریخ کےسب سےزیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد پیش کی۔
ممبرپنجاب اسمبلی نےکہاکہ مریم نوازحقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کاجذبہ رکھتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کےعوام کی زندگیوں میں آسانیاں اوربہتری لاناہی میراخواب ہے،قائدمحمدنوازشریف کی قیادت میں پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کرچکےہیں،پاکستان کےعوام کی خدمت کرناہی مسلم لیگ(ن) کاکام ہے۔

Leave a reply