پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا

0
3

پنجاب بھر کےتمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون  2025کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
لاہوربورڈ:
لاہورتعلیمی بورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےنتائج کااعلان کردیا،امتحانات میں 1لاکھ72ہزار100امیدواروں نےشرکت کی،انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں92ہزار541طلبہ نےکامیابی حاصل کی،انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےامتحانات میں کامیابی کاتناسب 53.77فیصدرہا۔
گوجرانوالہ:
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 42 ہزار 101 امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 71 ہزار 9 امیدوار پاس ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.97 فیصد رہا۔
فیصل آباد:
فیصل آباد تعلیمی بورڈنےبھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا ۔
سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں کل 108182 طلبا و طابات نے شرکت کی، جس میں سے60 ہزار 302 طلبہ کامیاب ہوئے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 55.74 فیصد رہا،جبکہ امتحانات میں 44 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔

Leave a reply