پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

0
25

طلبا و طالبات کیلئے ایم خبر، سموگ کی وجہ سے تعطیلات میں 24 نومبر تک توسیع کردی گئی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
سموگ کی صورتحال اور صوبے میں چھٹی کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیے۔پنجاب یو نیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

Leave a reply