
پنسل سے بھی پتلا اوپو کا نیا فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف،سمارٹ فونز بنانے والی چائنا کی کمپنی اوپو اپنے فائنڈ این 5 فولڈ ایبل کیلئے اپنی ٹیزر کمپین تیز کر دی۔
یہ ڈیوائس 2023 میں متعارف کروائے جانیوالے اوپو فائنڈ این 3 کا تسلسل ہے ،جس کا صارفین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے، جس کی اب آئندہ مہینے فروری میں لانچ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
پیٹ لاؤ کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو اس فون کی خاصیت یعنی اس کی پتلی باڈی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم وئیبو کے مطابق لانچ کے بعد اوپو فائنڈ این 5 مارکیٹ میں سب سے مہین فلیگ شپ فولڈ ایبل ہوگا۔اس وقت یہ ریکارڈ اونر کا میجک وی تھری رکھتا ہے، جس کی موٹائی 4.35 ملی میٹر ہے،اس کا مطلب ہے کہ اوپو کا فون کچھ ملی میٹر مزید کم ہوگا۔
تازہ ترین لیکس کے مطابق فائنڈ این 5 میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چِپ سیٹ، تین 50 میگا پکسل ریئر کیمرا اور 80 واٹ وائرڈ اور 50 واٹ وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ 5900 ایم اے ایچ بیٹری کے فیچرز شامل ہیں۔
یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔