پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

0
6

گرمی کی آمد سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری، پورا ہفتہ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے متعلق نئی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں رواں ہفتے بدھ کی شام سے شروع ہونے والی بارشیں اتوار 20 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوگی جبکہ مری، گلیات اور دیگر سیاحتی مقامات پر بھی بارشوں کے امکانات ہیں ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک ،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں آندھی ،گرج چمک کےساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلورہنےکی توقع ہے،مری ،گلیات ،راولپنڈی،اٹک ،چکوال،جہلم،میانوالی اورلیہ میں بارش اورژالہ باری کی توقع ہے۔اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکےعلاوہ تیزہوائیں چلنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےعلاوہ تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔

Leave a reply