
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےکہاہےکہ پوری دنیادیکھ رہی ہے،دہشتگرد کون ہے،بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نےمشترکہ پریس کانفرنس کےدوران بھارت کی دہشت گردی کی 20سالہ تفصیلات دنیاکےسامنےپیش کردیں۔انہوں نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھاکہ پاکستان نے2009میں بھارتی وزیراعظم کوشواہددیے، گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، 21 مئی کو بھارت کےحکم پر فتنۃ الہندوستان نے یہ سب کچھ کیا، یہ بھارت کی دہشت گردانہ ظلم کی شکل ہے، ان حملوں میں کوئی بلوچیت، پاکستانیت نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیاگیا، 51 معصوم بچے اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ ہےبھارت کا مکروہ چہرہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناتھاکہ جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم شہری، چھٹی پر جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہیدکیاگیا ،14 فروری کو ہرنائی میں 10 افراد کو آئی ای ڈی دھماکے میں شہیدکیا گیا،جبکہ 9 مئی کو لسبیلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیاگیا۔
ترجمان پاک فوج کامزیدکہناتھاکہ وہ بچوں، مزدوروں کو شہید کر رہے ہیں لیکن بلوچستان کےلوگوں کاعزم نہیں توڑ سکے، بھارت کی 20 سال کی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا ریکارڈ عوام کےسامنے رکھ رہےہیں، پکڑےگئےدہشت گردوں نے بتایا ہےکہ فتنہ الہندوستان کیسےپاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا 12 اپریل 2024 کو 12 مزدوروں کو نوشکی میں شہید کیاگیا، 28 اپریل 2024 کو تمپ کیچ میں 2 مزدوروں کو شہید کیاگیا، بھارت کی ہدایت پر یہ عورتوں اور بچوں پرحملےکر رہے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے بتایا کہ بلوچستان میں حملےکا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا، بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیزکو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرےگی، ذمہ داروں کو انصاف کےکٹہرےمیں لایا جائےگا، دہشت گردی کی ان کارروائیوں پرسخت ایکشن ہوگا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جہلم : بکریوں کے درمیان حسن کا مقابلہ
مارچ 9, 2024 -
یوم دفاع ملی جوش وخروش اورقومی جذبے سے منایا جا رہاہے
ستمبر 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔