وزیراعلیٰ کاپوزیشن ہولڈرزکیلئےانعامات کااعلان

0
35

پنجاب کےپوزیشن ہولڈرزکےاعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا وزیراعلیٰ مریم نوازنےطلبہ وطالبات کوانعامات سےنوازا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےپنجاب بھرکےپوزیشن ہولڈرزکی لیڈرزفار ٹو مارو ایوارڈز2024 کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سےپنجاب کےپوزیشن ہولڈرزکوکروڑوں کےکیش پرائزانعامات،سکالرشپ،گارڈآف آنر،میرٹ کوسیلوٹ اور اسناد دی  گئی۔
تقریب میں پنجاب کے 9 بورڈز کے 138 پوزیشن ہولڈرز طلباء اور انکے اساتذہ کو 5کروڑ 86 لاکھ کے کیش انعامات دئیےگئے، تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نےپوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سی ایم اسکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےنوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاکہ پوزیشن ہولڈرز بچے جہاں تعلیم حاصل کرنے چاہتے ہیں، کریں، فیس میری ذمہ داری ہے۔ پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز کو پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات کی، کامیابی پر شاباش دی ۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ایجوکیشن سیکٹر کے سپیشل انیشیٹیوز پر طلباء کے فیڈ بیک پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریب میں آمد پر پوزیشن ہولڈرز بچوں نے پر زور تالیاں بجا کر استقبال کیا۔عثمان طاہر جپہ نے تلاوت قرآن پاک پیش کی،گورنمنٹ سکول کینٹ کی طالبہ حنفیہ خلیل نے نعت رسول مقبول پیش کی ۔گورنمنٹ ہائی سکول والٹن سکول کے طلبہ نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ بچو یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے۔ یہ مٹی بہت زرخیز ہے، ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مومنٹو پیش کیا گیامنسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے افتتاحی خطاب کیا ۔
راناسکندرحیات کاکہناتھاکہ بچوں کو شفاف امتحانات کا موقع نہ ملتا تو یہ متوسط طبقے کے بچے کبھی پوزیشن حاصل نہ کرتے ۔میانوالی کے دانش سکول کے بچے نے لاہور بورڈمیں ٹاپ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایجوکیشن سیکٹر میں تاریخ سازاصلاحات لا رہی ہیں، سرکاری سکولوں کو ری ویمپ کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انشاء اللہ بوٹی مافیا کا جلد مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
تقریب میں موجودڈی جی خان بورڈکےطالب علم ضیاالحق نےوزیراعلیٰ مریم نوازکو پینٹنگ پیش کی ۔
سینئروزیرمریم اونگزیب،صوبائی وزراء تعلیم سکندر حیات،بلال یاسین، ذیشان رفیق ،رمیش سنگھ اروڑا، معاون خصوصی ذیشان ملک،متعلقہ سیکرٹریز اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کے والدین سمیت دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

Leave a reply