پولیو مہم کے دوران ملک میں ویکسین سے انکار

0
146

پولیو مہم کے دوران ملک میں ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 63 ہزار 496 والدین ویکسی نیشن سے انکاری تھے۔ ویکسی نیشن سے انکار کرنیوالے بیشتر والدین کا تعلق سندھ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 38 ہزار 749 والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا۔ کے پی 20 ہزار 392، بلوچستان میں 4 ہزار 81 والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب سے 175، اسلام آبادسے 75، آزاد کشمیر میں 24 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں قومی انسداد پولیو مہم 26 فروری سے 15 مارچ تک ہوئی تھی۔

Leave a reply