پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں بارش اور دھند کی پیشگوئی

0
51

ملک کے بالائی و شمالی علاقہ جات میں برفباری، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کے بعد کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک ،پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی کاراج رہےگاجبکہ آئندہ2روزکےدوران بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی جبکہ موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے ،لاہور شہرکا مجموعی طورپرسردرہنےکاامکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرداورمطلع ابرآلودرہےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند  امکان ہے۔

Leave a reply