پہاڑوں کا رخ کرنیوالےسیا حوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات

0
60

پہاڑوں کا رخ کرنیوالےسیا حوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات،پی ڈی ایم اے اورپی ٹی ڈی سی نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنیوالےسیا حوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
برفباری کےشوقین سیاحوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران پہاڑی علاقوں کے دلکش اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کیلئے اپنے اہل و عیال کے ساتھ مشہور سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام، ناران، کاغان، سوات، مری، جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے نکلتی ہے، جس کے پیش نظر جاری کردہ ایڈوائزری میں ہدایات دی گئی ہیں کہ سیاح پرُفضا مقامات کی سیر کیلئے نکلنے سے پہلے محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق پیشگوئی ضرور دیکھ لیں۔
اس کے علاوہ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران رہائش کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور کم از کم 24 گھنٹے کیلئےضروری ادویات، گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیا اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔
اس حوالے سے جنت نظیر آزاد کشمیر کا رخ کرنیوالے سیاحوں کیلئے محکمہ سیاحت نے پہلے ہی داخلی اور خارجی راستوں پر استقبالیہ، ہیلپ لائنز اور معلوماتی مراکز قائم کیے ہیں، تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ان اقدامات کا مقصدمحفوظ اور خوشگوار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply