پہلاسیمی فائنل،بھارت نےآسٹریلیاکو4وکٹوں سےشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےپہلےسیمی فائنل میں بھارت نےآسٹریلیاکو4وکٹوں سےشکست دےکرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلےگئےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےپہلےسیمی فائنل میں بھار ت اور آسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔آسٹریلیانےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےآخری اوورمیں 264رنزبنائے۔بھارت نے265رنزکاہدف 48.1اوورمیں 6وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔
بھارت کی اننگز:
بھارت کی جانب سےاننگزکاآغازشمبن گل اورکپتان روہت شرمانےکیامگریہ جوڑی زیادہ کامیاب نہ ہوسکی،شمبن گل 8سکوربناکروکٹ گنوابیٹھےجبکہ کپتان روہت شرما28رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
پھرمایہ نازبلےبازویرات کوہلی اور اور شریاس آئیر نےمیدان سنبھالا،دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کو اچھاسکورفراہم کیاتاہم شریاس آئیر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اکشر پٹیل 27 رنز بناکر بولڈ ہوئے ، ویرات کوہلی 84 جبکہ ہارڈک پانڈیا 28 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، کے ایل راہول 42 اور رویندر جڈیجا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیاکی اننگز:
آسٹریلیاکی جانب سےاننگزکاآغاز کوپر کونولی اور ٹریوس ہیڈنےکیالیکن زیادہ کامیاب نہ ہوسکے کوپرکونولی9گیندوں پربغیرکھاتہ کھولے4کےمجموعےپروکٹ گنوابیٹھے۔پھرکپتان اسٹیو اسمتھ میدان میں آئے۔ٹریوس ہیڈنےجارحانہ اندازاپنایاوہ 54کےمجموعےپر39رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کےچوتھےنمبرپرگراؤنڈمیں آنےوالےکھلاڑی مارنس لیبوشگن تھے۔ اسٹیو اسمتھ اورمارنس لیبوشگن نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیادونوں نےٹیم کواچھاسہارا دیا، مگریہ شراکت بھی زیادہ دیرتک کامیاب نہ رہ سکی، پھرمارنس لیبوشگن بھی 110کے مجموعےپر29سکوربناکرہمت ہارگئے۔
جوش انگلس نےمیدان سنبھالامگروہ بھی زیادہ دیرتک کریزپرٹھہرنہ سکے وہ144کے مجموعے پر11رنز بناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرایلکس کیری گراؤنڈمیں آئے۔پھرکپتان اسٹیو اسمتھ 198کے مجموعےپر73 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔گلین میکسویل 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیاکی ساتویں وکٹ 239 کے مجموعی سکور پر گری جب بین ڈوارشوئس 19 رنز بناکر کیچ تھمابیٹھے، آٹھویں وکٹ 249 کے مجموعی سکور پر گری جب ایلکس کیری 61 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، ایڈم زمپا 7 اور نیتھن ایلس 10 رنز بناکر چلتے بنے۔
بھارت کی جانب سےمحمدشامی نے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی،جبکہ روندرا جڈیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس:
قبل ازیں آسٹریلیاکےکپتان اسٹیو اسمتھ نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتی ٹیم کاحصہ تھے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ ، کوپر کونولی، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور تنویر سنگھا بھی ٹیم میں شامل تھے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی آئی اےنےعراق جانیوالےزائرین کیلئے بڑااعلان کردیا
جولائی 9, 2024 -
رمضان المبارک میں ورزش کے فوائد
مارچ 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔