پہلاون ڈے:سنسنی خیزمقابلےکےبعدآسٹریلیانےپاکستان کوشکست دیدی

0
19

تین میچزکی سیریزمیں آسٹریلیانےپہلےون ڈےمیچ میں سنسنی خیزمقابلےکےبعد پاکستان کوشکست دے کرفتح اپنےنام کرلی۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیانےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتےہوئے46.4اوورزمیں صرف 203 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن ایک بارپھرناکام ہوگئی،کوئی بلےبازعمدہ کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا،سب ایک کےبعدایک پویلین لوٹتے گئے،کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیرتک کریزپرنہ روک سکا۔
شاہینوں کی جانب سے اننگزکاآغازصائم ایوب اورعبداللہ شفیق نےکیالیکن دونوں بلےبازبُری طرح ناکام ہوگئے۔ٹیم کواچھاآغازنہ دےسکے۔اوپنر بلے باز صائم ایوب صرف ایک رن بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ عبداللہ شفیق کو بھی سٹارک نے 12 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
بابراعظم نے37رنزکی اننگزکھیلی، جب کہ کامران غلام 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند کا شکار بن گئے۔سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 رنزپرشکارکیاجب کےکپتان محمدرضوان 44 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، ڈیبیو کرنے والے عرفان خان نیازی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی 9 ویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔
ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیاٹیم نےاننگزکاآغازکیاتو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اوپنر جیک فریزر بھی 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد سٹیو سمتھ اور جوش انگلس کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی سکور پر سٹیو سمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں 139 کے مجموعی سکور پر جوش انگلس 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مارنس لبوشین 16، گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے، ایرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
بعدازاں کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھاکھیل پیش کیا اور یوں آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کوشکارکیا۔
پاکستانی سکواڈ:
پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان محمدرضوان،بابراعظم،سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، محمد عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم:
آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، سین ایبٹ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

Leave a reply