پہلاٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیاکےہاتھوں پاکستان کوشکست

0
17

پاکستان اورآسٹریلیاکےمابین پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کوآسٹریلوی ٹیم سے 29 رنزسےشکست سامناکرناپڑا۔
بارش کےباعث میچ تاخیرسےشروع جس کی وجہ میچ کو7،7اوورزتک محدودکردیاگیاتھا۔
برسبین میں کھیلےگئےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
آسٹریلیانےپہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 7اوورزمیں 4وکٹوں کےنقصان پر94رنزکاہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،انہوں نے5چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 43رنزبنائے اورپویلین لوٹ گئے۔
اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
ہدف کےتعاقب میں پاکستان نےبیٹنگ کاآغازکیاتوقومی بلےباز لڑکھڑاتے ہوئے نظرآئےکوئی بھی کھلاڑی عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ نہ کرسکا،پاکستان کے حسیب اللہ 12 اور صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے، عثمان خان اور سلمان آغا نے 4، 4 اور بابراعظم 3 رنز بناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ کپتان محمد رضوان، عرفان خان اور نسیم شاہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 20 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔
پاکستان ٹیم ہدف کےتعاقب میں 9وکٹوں کےنقصان پرصرف 64رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کےزیویربارٹلیٹ اور نیتھن ایلیس نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی ٹیم کےسامنےریت کی دیوارثابت ہوئی۔

Leave a reply