پہلاٹی ٹوئنٹی:پاکستان نےویسٹ انڈیزکو14رنزسےشکست دیدی

0
4

پہلےٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکو14رنزسےشکست دےدی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لارڈہل میں کھیلے جانے والے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیزکےکپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کےخلاف پہلے فیلڈنگ کرنےکافیصلہ کیا۔ پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کےنقصان پر178رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سےصائم ایوب 57رنزکےساتھ نمایاں رہے،جبکہ فخرزمان نے28،حسن نوازنے24رنز بنائے،فہیم اشرف 15اورصاحبزادہ فرحان 14رنزبناسکے۔
ویسٹ انڈیزکےشیمرجوزف نے3وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیزنے179رنزکےہدف کےتعاقب میں7وکٹ پر164رنزبنائے، جانسن چارلس اورجیول اینڈریو35-35رنزکےساتھ نمایاں رہے،جیسن ہولڈر30رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سےمحمدنوازنے3وکٹیں حاصل کی جبکہ صائم ایوب نے دوشکار کئے،شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔

Leave a reply