پہلگام واقعہ:چین پاکستان کی حمایت میں بول پڑا

0
4

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نےکہاکہ پاکستان کی انسدادہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کرتےہیں اور دہشت گردی کامقابلہ کرنااقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈاراورچینی ہم منصب کےدرمیان ٹیلفونک رابطہ ہواجس میں چینی وزیرخارجہ نےکہاکہ ’ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
وانگ یی نےپاکستان کی انسدادہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کااعادہ کیا، اورکہاکہ دہشت گردی کامقابلہ کرنااقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نےپاکستان کےمعقول سیکیورٹی خدشات پرچین کی حمایت کا اظہارکیا۔
وانگ یی نےمزیدکہاکہ پاکستان کی انسداددہشتگردی کی کوششوں کی حمایت چین کےعزم کاحصہ ہے،اور خودمختاری ،سلامتی کےمفادات کےتحفظ کےلئےحمایت کاوعدہ کیا۔

انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل اور مختلف اقدامات اٹھائے تھے۔

Leave a reply