پیرس اولمپکس کے7روزمکمل،میگاایونٹ میں چین اب تک سب سےزیادہ13گولڈمیڈلزکےساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
پیرس اولمپکس میں جہاں سنسنی خیزمقابلوں کاسلسلہ جاری ہےوہاں میگاایونٹ میں شادی کی پیشکش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایساہی کچھ ایونٹ کےایک میچ کےبعدہواجس میں چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی پیشکش کی گئی۔جس پرخاتون کھلاڑی نےبھی شادی کےلئے ہاں کردی۔
میگاایونٹ پیرس میں جاری ہےجس میں اولمپکس گیمز کے سات روز مکمل ہوچکےہیں۔مایوس کن بات یہ ہےکہ ابھی تک میگاایونٹ میں پاکستان نےکوئی میڈل یاتمغہ نہیں جیتا بلکہ پاکستان کےسات میں سے پانچ اتھلیٹ مقابلوں سے باہر ہو گئے۔
پیرس اولمپکس میں میڈلزکےحصول کی جنگ کےلئے کھلاڑیوں اورٹیموں میں سخت مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے۔ایونٹ میں چین تیرہ طلائی، نو سلور اور نو ہی برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجودہےجبکہ میزبان فرانس گیارہ گولڈ، بارہ سلورز کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا گیارہ گولڈ اور چھ سلور میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجودہے۔
پاکستان میگا ایونٹ میں پہلے میڈل کے حصول کا خواہاں سات میں سے پانچ ایتھلیٹکس کشمالہ طلعت، گلفام جوزف، جہاں آرا نبی، احمد دورانی اور فائقہ ریاض پہلے راونڈ سے آگے نہ جا سکیں۔ پہلے میڈل کے لیے تمام نظریں ارشد ندیم اور جی ایم بشیر پر لگ گئیں۔
پاکستان کے غلام مصطفیٰ بشیر شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ میں کل ایکشن میں دکھائی دینگے۔جن سےاب قوم کومیڈل کی امیدباقی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،نیوزی لینڈنےفائنل جیت کرٹرافی اپنےنام کرلی
اکتوبر 21, 2024 -
سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
اکتوبر 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔