نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی عبوری ٹیم نےپینٹاگون میں بڑےعہدوں پراکھاڑپچھاڑکیلئے لسٹیں بنانےکاآغازکردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانے کا آغاز کردیا ہے۔
غیرملکی ایجنسی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ ٹرمپ کےعہدہ سنبھالتےہی پینٹاگون کےجن افسران کےعہدوں سےبرطرف کیاجائےگا،اُن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہے جنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والے مارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
خبر ایجنسی نے لکھا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اور ان کے پروفیشنل کردار سے متعلق تنقید کرتے رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سموگ کیس:حکومت کولانگ ٹرم پالیسزبنانےکی ضرورت ہے،عدالت
نومبر 12, 2024 -
ورلڈلیجنڈز: جنوبی افریقہ کےہاتھوں پاکستان کوشکست
جولائی 10, 2024 -
زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل
اپریل 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔