پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ریلوےنےکرایہ بڑھادیا

مہنگائی کےمارےصارفین کےلئے ایک اورخبر،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےبعدپاکستان ریلوےنےکرایوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےاثرات آناشروع ہوگئے،پاکستان ریلوےنےبھی کرائے بڑھا دئیے۔ تمام ایکسپریس، انٹرسٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرائے 2 فیصد بڑھا دیے گئے۔
ترجمان ریلوےکاکہناہےکہ نئے کرائےتمام بکنگ دفاتر اور سٹیشنوں پر فوری طور پر لاگو ہوں گے۔
ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو کرایہ نامہ اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔فراہم کردہ کرایہ نامہ 1 مارچ 2019 والے اصول کے مطابق راؤنڈ کیا جائے گا۔غفلت پر کارروائی ہوگی۔ریٹ اپڈیٹ نہ کرنے والے عملے کے خلاف 7 دن میں رپورٹ نہ دینے پر کارروائی ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔