پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:ٹرانسپورٹرزکاکرایےبڑھانےکااعلان

0
6

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےبعد ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دئیے۔
کرایوں میں اضافہ اےسی اورنان اےسی کمپنیوں نےکیا،جس کےمطابق لاہور سےکوئٹہ کاکرایہ5900 سے بڑھاکر6000کردیاگیا،جبکہ لاہورسےفیصل آبادکاکرایہ 600سےبڑھاکر630کردیاگیا۔اسی طرح لاہورسے کراچی کاکرایہ5800سےبڑھاکر5900کردیاگیا۔
دوسری جانب لاہورسےملتان کاکرایہ 2500سے2600ہوگیا، لاہور سے پشاورکا کرایہ 3300 کےبجائے 3400لیاجارہاہے۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 4روپے7پیسےفی لیٹراضافہ کیاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت بھی 4روپے4پیسےفی لیٹربڑ ھادی ہےجس کےباعث مہنگائی کانیاطوفان آنےکاخطرہ پیداہوگیاہے ۔

Leave a reply