حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

0
62

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کوریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیاجاتاہے۔
وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیاگیاہے،قیمت میں اضافے کےبعدہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 251 روپے 29 پیسےہوگئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیاجبکہ پیٹرول فی لیٹر قیمت بدستور 247 روپے 3 پیسے برقرار رہے گی۔قیمتوں کااطلاق آئندہ پندرہ روزکےلئےہوگا۔

Leave a reply