
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےخلاف عدالت نےوفاقی حکومت، اوگرااوردیگرحکام کونوٹس جاری کردئیے۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس عابدعزیزشیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکوچیلنج کیاگیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قراردیاجائے۔
عدالت نےوفاقی حکومت ،اوگرااوردیگرحکام کونوٹس جاری کردئیے۔