
حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
وزارت خزانہ کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آئندہ پندرہ روزکےلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ،جبکہ ڈیزل کی قیمت برقراررکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹرکمی کےبعدپٹرول کی نئی قیمت 254روپے63پیسےمقرر کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے64پیسےفی لیٹرپربرقراررکھی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حکومت نےلگژری گاڑیوں کےایندھن پرلیوی20روپےفی لیٹربرھادی،ہائی اوکیٹن پرلیوی بڑھاکر70روپےکردی گئی،پہلےہائی اوکیٹن پرپیٹرولیم لیوی50روپےفی لیٹرتھی۔دوسری جانب مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے26پیسےفی لیٹرکااضافہ کیاگیاجس کےباعث مٹی کےتیل کی نئی قیمت169روپے38پیسےفی لیٹرمقررکردی گئی،مٹی کےتیل پر10روپے 96پیسےفی لیٹرپیٹرولیم لیوی برقرارہے۔
یاد رہے کہ حکومت نےجنوری کےآخری پندرہ روزکےلئےپیٹرول کی قیمت میں3روپے 47پیسے کااضافہ کیاتھاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 61پیسے مہنگا کردیاتھا۔پھرحکومت نے فروری کےپہلے پندرہ روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکااضافہ کیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔پھرحکومت نےفروری کےآخری 13دنوں کےلئےپیٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیاتھا۔اُس کےبعدپھروفاقی حکومت نےمارچ کےپہلےپندرہ روزکےلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھےکااعلان کیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے
ستمبر 27, 2024 -
پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت پر کام شروع
فروری 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔