پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
شہری نےوکیل ندیم سرورکےتوسط سےلاہورہائیکورٹ میں پیکاایکٹ کےخلاف درخواست دائرکی ۔جس میں الیکشن کمیشن ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاکہ قومی اسمبلی نے پیکا ترمیم سے متعلق بل منظور کیا۔ پیکا بل منظوری کے لیے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کر کے اسے فاسٹ ٹریک کیا۔
درخواست میں کہاگیاکہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت فیک انفارمیشن پر 3برس قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ ماضی میں پیکا کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ میں نئی سزاؤں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے والی تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہو جائے گی۔
درخواست گزارکےمطابق پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی آزادی اظہار شدید متاثر ہوگی۔ ایکٹ غیر آئینی اور آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں کمی کارجحان برقرار
ستمبر 19, 2024 -
اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان
اپریل 17, 2024 -
ایکس بندش کے خلاف کیس کی سماعت
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔