
قومی ایئر لائن کی قسمت بدل گئی، تاریخی سنگ ِمیل عبور کر لیا۔پی آئی اے دودہائیوں بعد منافع بخش ادارہ بن گیا۔قومی ائیر لائن پی آئی اے 21 سال بعد منافع بخش کیسے بنی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل آئی اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دیدی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26 ارب سے زائد کا منافع ہوا ہے۔پی آئی اے کے 2024 کے نتائج کے مطابق قومی ایئر لائن نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع ،جبکہ 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا، آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا ،جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائن کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔
پی آئی اے نے آخری منافع 2003 میں حاصل کیا تھا ،جس کے بعد دو دہائیوں تک پی آئی اے خسارے سے دوچار رہی ،تاہم حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کیے گئے۔قومی ایئرلائن میں اصلاحات کے دوران پی آئی اے کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ری سٹرکچرنگ کی گئی۔
قومی ائیر لائن پی آئی اے کے واپس منافع بخش ادارہ بننے سے نا صرف اس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا، بلکہ یہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔