
فضائی مسافروں کیلئےخوشخبری،پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور سے پیرس کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
ذارئع کے مطابق 5 سال کے بعد پی ائی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا، جس کے تحت پی آئی اے کی گزشتہ روز پہلی ہفتہ وار پرواز پی کے 733، 276 مسافروں کو لیکر پیرس کیلئے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ آپریٹ کیا گیا، جس میں مسافروں کی سہولت کیلئے حال ہی میں از سر نو تزئین و آرائش کی گئی ہے۔پیرس جانیوالی پرواز کے آغاز پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔
تقریب کے موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، چیف آپریٹنگ افسر خرم مشتاق، فرانس ایمبیسی کے ہیڈ آف مشن فرینک آبرے اور ہوابازی کے دیگر اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی تھی،تاہم اب لاہور سے بھی مسافروں کو پیرس جانے کی سہولت میسر آئےگی۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکہ:صدرٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے
فروری 6, 2025 -
سنتوش ہمیشہ کیلئے موت کی آغوش میں سو گیا
جون 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔