پی آئی اے کا عید الفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0
38

قومی ایئر لائن کے مسافروں کیلئے خوشخبری،پی آئی اے کی عید الفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کی تیاری،قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی۔
یورپ کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب قومی ایئر لائن کی برطانیہ کیلئے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔یہ بات انہوں نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، کوشش کر رہے ہیں کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوجائیں۔
ذہن نشین رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کوپی آئی اے کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کیلئے روانہ ہوئی ، کیونکہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Leave a reply