پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
پاکستان ٹوڈے: قومی ائیر لائن پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ،، مالیاتی مشیر سے مالیت کا تعین کرائے بغیر ہی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے جمعہ کو قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو اداروں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی جب کہ ادارے کے ذمے 830 ارب روپے کے واجبات نئی ہولڈنگ کمپنی منتقل کردیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات سے قبل وفاقی کابینہ پی آئی اے کے کلیدی آپریشنز کی فروخت کےلیے لین دین کے حقیقی ماڈل کی منظوری دینے کےلیے تیار ہے اور وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے ان کی منظوری دے گی جس پر تجارتی بینکوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ 280 ارب روپے کے قرض کی ری پروفائلنگ روایتی اور اسلامی فنڈنگ سے کریں گے اوریہ 10 برس کے میچورٹی پیریڈ کےلیے 12 فیصد کی شرح کے سود مفرد پر ہوگا، باقی ماندہ واجبات کی یہ رقم پی آئی اے کی نجکاری اور بجٹ میں مختص کی جانے والی رقوم کے ذریعے سیٹل کی جائیں گی۔اگرچہ بینکوں نے پی آئی اے کے قرض کی ری پروفائلنگ پر اتفاق تو کرلیا ہے لیکن اس حوالےسے انہوں نے اپنی تحریری رضامندی تاحال نہیں دی، توقع ہے کہ پرائیویٹائزیشن کمیشن ایک مفصل سمری کابینہ اجلاس کے سامنے آئندہ پیش کریگا۔بیرون ملک اثاثے بشمول روزویلٹ ہوٹل اور پیرس میں ایک ہوٹل وغیرہ کو ڈویلپ کیا جائے گااورکوئی بیرون ملک اثاثہ پی آئی اے کے قوزی کاروبار کے سودے میں فروخت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بیرون ملک اثاثے بھی ہولڈ کو کو منتقل کر دیے جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سمندری طوفان’’بیرل‘‘امریکی ساحل سےٹکراگیا،4افرادہلاک
جولائی 9, 2024 -
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا
مئی 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔